مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ایک پٹرول پمپ کے مالک کے نماز جنازہ میں طالبان دہشت گردوں کےخودکش حملے میں ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 20 افراد ہلاک اور تیس شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عمران مہمند بھی اس دھماکے میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے بھائی شدید زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق مردان شہر سے تقریباً تیس کلومیٹر دور تحصیل شیر گڑہ میں ایک پٹرول پمپ کے مالک عبداللہ کی نماز جنازہ کے قریب خودکش دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کا تعلق سلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے جو مسجدوں، اولیاء کرام کے مزاروں اور عوامی اجتماعات پر خود کش حملے کرکے اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ سلفی وہابیوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اور یہ لوگ معاویہ، یزید ، ابو سفیان، ابو جہل اور ابو لہب کے راستے پر گامزن ہیں۔ سلفی وہابی دہشت گرد انسانی ، اسلامی اور اخلاقی اقدار سے بالکل عاری ہیں۔
مہر نیوز/18 جون /2013ء: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ایک پٹرول پمپ کے مالک کے نماز جنازہ میں طالبان دہشت گردوں کےخودکش حملے میں ممبر صوبائی اسمبلی سمیت 20 افراد ہلاک اور تیس شدید زخمی ہوئے ہیں۔
News ID 1823689
آپ کا تبصرہ